QR CodeQR Code

بطور جانشین ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا، بلاول بھٹو زرداری

30 Nov 2020 16:12

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جمہوریت و مضبوط پاکستان کی خاطر آمروں کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے مختلف ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا بڑی جرات سے سامنا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر کہنا ہے کہ میں  بطور جانشین شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جمہوریت و مضبوط پاکستان کی خاطر آمروں کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے مختلف ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا بڑی جرات سے سامنا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، پی پی پی آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بطور جانشین ان کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 900833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900833/بطور-جانشین-ذوالفقار-بھٹو-بینظیر-کے-مشن-کو-آگے-بڑھاؤں-گا-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org