QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھکر 94.31 لاکھ

30 Nov 2020 16:52

بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 4.74 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (1097) فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ سے اس کی تعداد بڑھ کر 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوکر پونے پانچ فیصد رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 38772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 45333 مریض صحتمند ہوئے جس سے اس کی مجموعی تعداد 88.47 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز میں 7004 عدد کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 4.46 لاکھ رہ گئی۔ اسی عرصے میں مزید 443 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 137139 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 4.74 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (1097) فعال کیسز رپورٹ ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی اسی ریاست میں سب سے زیادہ 85 ہے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 6325 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900834/بھارت-میں-کورونا-وائرس-متاثرین-کی-تعداد-بڑھکر-94-31-لاکھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org