0
Monday 30 Nov 2020 17:03

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 قبائلی عمائدین جاں بحق

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 قبائلی عمائدین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیر کے روز 12 بجے اسوقت پیش آیا جب چار قبائلی عمائدین سب ڈویژن میرعلی کے تحصیل روڈ پر ایک گاڑی میں جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں علی خیل خیسور کے علاقے سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں میر سادے خان ولد زار خان، ملک رضا خان ولد نعمت خان، ملک عابد ولد لاگر خان اور ملک عمر خان ولد لالے خان شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سب ڈویژن میرعلی منتقل کر دی گئیں۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار لیں گے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان سب ڈویژن میرعلی کے بائی پاس روڈ پر کچھ دن پہلے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد قتل ہوئے تھے، ایک ہی ہفتے میں یہ دوسرا افسوسناک واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 900838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش