0
Monday 30 Nov 2020 18:07

ایم کیو ایم نے حکومت اور اپوزیشن سے کورونا کے باعث اجتماعات نہ کرنے کی اپیل کر دی

ایم کیو ایم نے حکومت اور اپوزیشن سے کورونا کے باعث اجتماعات نہ کرنے کی اپیل کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، فیصل سبزواری و دیگر ارکان نے لاہور میں مسلم ٹائون مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ کورونا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت اور اپوزیشن سے التماس ہے کہ عوامی اجتماعات سے پرہیز کریں، ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن کے باوجود ثابت قدم رہے ہیں، پی پی پی نے صوبہ سندھ کو تباہ کر دیا، کراچی کا شہر آج کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، صاف پانی بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی جانب سے سندھ میں تین لاکھ نوکریاں دی گئی مگر اس میں کراچی کے لوگوں کو تین سو نوکریاں بھی نہیں ملیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد کیا جو کہتی ہے کہ سب سے زیادہ سیٹیں ہمیں کراچی سے ملیں، مگر کراچی کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا جا ریا، حکومت کو آئے ہوئے اڑھائی سال گزر گئے مگر تبدیلی نظر نہیں آ رہی، ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم کوئی اور رستہ دیکھیں گے۔ جبکہ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق اور سندھ حکومت مل کر صوبے کی بہتری کیلئے کام کریں، چاہتے ہیں کہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر چلیں۔
خبر کا کوڈ : 900849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش