0
Monday 30 Nov 2020 18:43

بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، رپورٹ میں انکشاف

بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، رپورٹ میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس نے کشمیر اور فلسطین کے امور سے متعلق ماہرین کے انٹرویوز اور بیانات کی بنیاد پر جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بھارت اور اسرائیل اپنے اپنے مقبوضہ علاقوں کشمیر اور فلسطین پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تیزی سے تعاون کر رہے ہیں۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو ہر فورم پر اٹھایا جانا چاہئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ عالمی امن و استحکام کشمیر اور فلسطین تنازعات کے حل سے وابستہ ہے لہٰذا عالمی برادری کو چاہیے کو وہ ان دونوں خطوں کے لوگوں کو انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 900858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش