0
Monday 30 Nov 2020 19:08

صدر مملکت نے میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر ٹوئٹ کر دی

صدر مملکت نے میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر ٹوئٹ کر دی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر ٹویٹ کر دی۔ صدر مملکت کی جانب سے سابق وزیراعظم میر اللہ ظفراللہ جمالی کے انتقال کے ٹویٹ کے بعد مین سٹریم نیوز چینلز نے بغیر تصدیق کے انتقال کی خبر چلادی جس کے بعد وفاقی وزراء اور دیگر سیاسی و صحافتی شخصیات نے بھی تعزیتی  پیغامات جاری کر دیے۔ تاہم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کی خبر درست نہیں، ڈاکٹروں کے مطابق میر ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں اور بدستور حیات ہیں۔ صدر مملکت نے بھی معذرت کے ساتھ اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے۔ وہ قاف لیگ کی طرف سے 21 نومبر 2002ء کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018ء کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 900861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش