QR CodeQR Code

سندھ میں کورونا کے مزید 1389 کیسز سامنے آگئے، 14 افراد جاں بحق

30 Nov 2020 20:56

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں وباء سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2911 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں مزید 1650 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد شفایاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 765 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 389 کیسز سامنے آئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کیسز کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 595 ہوگئی، سندھ میں وباء سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2911 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مزید 1650 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد شفایاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 765 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 900867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900867/سندھ-میں-کورونا-کے-مزید-1389-کیسز-سامنے-آگئے-14-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org