0
Monday 30 Nov 2020 21:00

خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جبکہ امجد حسین ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب

خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جبکہ امجد حسین ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے تحریک انصاف کے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ جبکہ پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر لیا۔ پیر کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر امجد زیدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا۔ تحریک انصاف کی طرف سے خالد خورشید جبکہ اپوزیشن کی طرف سے امجد حسین ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ کے امیدوار تھے۔ خالد خورشید کو 33 میں سے 22 ووٹ ملے۔ اسمبلی سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر کا چنائو بھی کیا گیا۔ اپوزیشن اراکین نے متفقہ طور پر امجد حسین ایڈووکیٹ کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر لیا۔ دوسری جانب کابینہ کی حلف برداری 2 دسمبر کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نومنتخب کابینہ کی حلف برداری میں شرکت کرینگے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا تھا۔ 15 نومبر کو ہونے والے جی بی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 24 میں سے 10 حلقوں میں کامیاب ہوئی تھی، بعد میں کامیاب ہونے والے 6 آزاد امیدواروں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور یوں منتخب ممبران کی تعداد 16 ہوگئی، دوسری جانب پی ٹی آئی کو ٹیکنوکریٹ کی 2 جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4 نشستیں بھی ملیں، اس طرح اسمبلی میں تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چار، ایم ڈبلیو ایم کے تین، نون لیگ کے دو، جے یو آئی، بی این ایف کے ایک ایک ممبر اسمبلی میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش