0
Monday 30 Nov 2020 21:26

پشاور میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے نوجوانوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت خیال زمان، ادریس خان، مصباح الدین، آمین اللہ، شاہ نواز خان اور دیگر عہدیدران کر رہے تھے۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں قبائلی طلباء، نوجوانوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور ہاسٹلز بند کر دیئے گئے تو قبائلی طلباء کیا کرینگے۔ قبائلی اضلاع میں موبائل نیٹ ورک تک نہیں تو انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہم آن لائن کلاسز اور امتحانات کس طرح دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی طلباء کیساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے، فوری طور پر قبائلی اضلاع میں 3G 4G کو بحال کیا جائے۔ ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے رہنماوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قبائلی طلباء اور نوجوان ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 900881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش