QR CodeQR Code

پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اعجاز خان

30 Nov 2020 21:42

نون لیگ کے ضلعی رہنماء کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان شاء اللہ بہت جلد ہم لائحہ عمل تیار کرکے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ان مقدمات کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون ضلع پشاور کے رہنماء اعجاز خان بڈھ بیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ نیازی صاحب تو کہتے تھے کہ اپوزیشن جلسے کرے دھرنے دیں ہم کھانا اور کنٹینر بھی مہیا کرینگے، مگر اب پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے اور  پشاور کی پانچ بڑی جماعتوں کے ضلعی صدور جس میں مسلم لیگ (ن)، جمعیتِ علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور قومی وطن پارٹی شامل ہے، کے خلاف مقدمات درج کرکے انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ نیازی اور انکی ٹیم گھبرا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد ہم لائحہ عمل تیار کرکے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ان مقدمات کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 900885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900885/پشاور-میں-پی-ڈی-ایم-رہنماؤں-کیخلاف-مقدمات-حکومتی-بوکھلاہٹ-کا-منہ-بولتا-ثبوت-ہے-اعجاز-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org