0
Monday 30 Nov 2020 22:02

طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سکردو میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سکردو میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سکردو میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یادگار چوک پر ہونے والے مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری، نجف علی، محمد علی دلشاد و دیگر نے کہا ہے کہ بلتستان کو منظم سازش کے تحت ترقیاتی امور میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، شغرتھنگ غواڑی اور ہرپوہ پاور پراجیکٹس پر جان بوجھ کر کام شروع نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے بلتستان میں بجلی ناپید ہو گئی ہے۔ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے مگر بجلی کے منصوبوں پر کام کرنے کیلئے ذمہ دار حلقے تیار نہیں ہیں، جب سے ہم پیدا ہوئے ہیں بڑے پاور پراجیکٹس کے نام سنتے آئے ہیں مگر ان کی تعمیر تاحال شروع نہیں کی گئی۔ حکومت فوری طورپر بڑے پاور ہاوسز کی تعمیر پر توجہ دے، شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدام اٹھایا جائے اور اس بڑے منصوبے کا پی سی ون فوری منظور کیا جائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے طورمک پاور ہاوسز کا ٹینڈر فوری کرایا جائے ورنہ ہفتہ وار احتجاج ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 900887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش