0
Monday 30 Nov 2020 22:39

پیڑول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنیکا اعلان

پیڑول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم عالمی سطح پر غیر معمولی اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے  ہوگا اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔ واضح رہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے ، مٹی کا تیل  65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہیں  گے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافےکے بعد 105 روپے 43 پیسے ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 900896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش