QR CodeQR Code

حکومت سمت درست کرلے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، سراج الحق

30 Nov 2020 22:50

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم ابھی سے گھبرا گئے ہیں، اپوزیشن ارکان کی پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہیں، جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سمت درست کرلے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم ابھی سے گھبرا گئے ہیں، اپوزیشن ارکان کی پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہیں، جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت اپوزیشن کو نکیل ڈالنے کی بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت پر قابوپانے کی کوشش کرے۔سراج الحق نے کہا کہ عوام کورونا وباء کی بجائے حکومتی پالیسیوں سے زیادہ خطرہ محسوس کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کے وعدے کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچائے، دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جدوجہد ترک کردی ہے، حکومت اپنی سمت درست کرلے ، بصورت دیگراسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کنٹینر فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہیں نظر نہیں آتے، اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ہیں، برطرف کے گئے تمام افراد کو ملازمتوں پر فی الفور بحال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 900900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900900/حکومت-سمت-درست-کرلے-ورنہ-اسلام-آباد-کی-جانب-مارچ-ہوگا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org