QR CodeQR Code

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

30 Nov 2020 23:08

ایل پی جی کی قیمت میں 22.88 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553.22 روپے مقرر کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 22.88 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553.22 روپے مقرر کردی گئی۔ گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.34 روپے تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 900909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900909/اوگرا-نے-ایل-پی-جی-کی-قیمت-میں-مزید-اضافہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org