0
Monday 30 Nov 2020 23:27

صدر عارف علوی نے غلط ٹوئٹ کرنے پر معذرت لی

صدر عارف علوی نے غلط ٹوئٹ کرنے پر معذرت لی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر پر کیا گیا تعزیتی ٹوئٹ حذف کرکے معذرت کرلی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے غلط معلومات کی بنا پر کیا گیا ٹوئٹ حذف کردیا ہے اور میں ان کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔ میر ظفر اللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ میری عمر جمالی سے بات ہوئی ہے جنھوں ںے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ اللہ تعالی انھیں جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے ان کی انتقال کی غلط خبر موصول ہونے پر تعزیتی بیان جاری کردیا تھا جسے انہوں نے ٹوئٹر سے حذف کردیا۔ میر ظفر اللہ جمالی کے اہل خانہ نے بھی ان کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کی نواسی سینیٹر ثنا جمالی کا کہنا ہے کہ ظفراللہ جمالی اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائی۔
خبر کا کوڈ : 900916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش