QR CodeQR Code

پاراچنار، پیپلزپارٹی کا 53واں یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا گیا

30 Nov 2020 23:46

پی پی ضلع کرم کے صدر جلال بنگش، سنیئر وائس پریزیڈنٹ حاجی جمیل حسین طوری، جنرل سیکرٹری مسلم حسین، نائب صدر حشمت بنگش، ڈپٹی جنرل سیکریٹری رمضان علی پراچہ اور ملک بلال بستو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور قبائل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کے ہی ادوار حکومت میں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کا 53واں یوم تاسیس پاراچنار میں بھی کارکنوں کی جانب سے جوش و جذبے سے منایا گیا، تقریب میں پی پی پی رہنماؤں اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کیک کاٹا گیا اور چیئرمین بلاول بھٹو کیساتھ تجدید عہد کیا گیا۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر طوری ہاؤس پاراچنار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پی پی ضلع کرم کے صدر جلال بنگش، سنیئر وائس پریزیڈنٹ حاجی جمیل حسین طوری، جنرل سیکرٹری مسلم حسین، نائب صدر حشمت بنگش، ڈپٹی جنرل سیکریٹری رمضان علی پراچہ اور ملک بلال بستو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور قبائل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کے ہی ادوار حکومت میں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے قبائل ہمیشہ بھٹو اور پیپلزپارٹی کے وفادار تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ شہید بھٹو ایک ہمہ جہت شخصیت تھے انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور سب سے بڑی بات غریب کو سیاست میں شامل کردیا، بھٹو نے انہیں اپنے حق کیلئے بولنے کیلئے زبان دی اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالا دستی اور آمریت کے خلاف جدو جہد کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 900922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900922/پاراچنار-پیپلزپارٹی-کا-53واں-یوم-تاسیس-جوش-جذبے-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org