QR CodeQR Code

محسن فخری زادہ کی شہادت ایران کو صیہونی سازشوں کے مقابلے سے روک نہیں سکتی، الفتح اتحاد

30 Nov 2020 23:58

اپنے ایک جاری بیان میں عراق کے بڑے سیاسی اتحاد نے تاکید کی ہے کہ ایران کے جوہری سائنسدان کو صیہونی گماشتوں اور امتِ مسلمہ و اسلامی اقدار کے غداروں نے گولی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ یہ مجرمانہ کارروائی، اسلامی انقلاب کو صیہونی اور صیہونی رژیم کیساتھ دوستیاں پالنے والوں کی سازشوں کے مقابلے سے روک نہیں سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے عراق کے بڑے سیاسی اتحاد الفتح نے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ محسن فخری زادہ کی شہادت، خطے میں مذموم صیہونی سازشوں سے ایرانی مقابلے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ عراقی پارلیمانی اتحاد "الفتح" نے اپنے بیان میں ممتاز ایرانی سائنسدان کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی قوم اور عالمی استکبار کے خلاف برسرپیکار دنیا بھر کے آزاد انسانوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

عرب ای مجلے بدر کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جوہری سائنسدان کو صیہونی گماشتوں اور امتِ مسلمہ و اسلامی اقدار کے غداروں نے گولی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ یہ مجرمانہ کارروائی، اسلامی انقلاب کو صیہونی اور صیہونی رژیم کے ساتھ دوستیاں پالنے والوں کی سازشوں کے مقابلے سے روک نہیں سکتی۔ الفتح نے اپنے بیان میں ایرانی قوم کی جانب سے کئے جانے والے قیام اور اسلامی اصولوں کی پابندی کی جانب اشارہ کیا اور لکھا کہ یہ شہادت ایرانی قوم کو مزید طاقتور اور منظم بنانے کا موجب بنے گی۔


خبر کا کوڈ: 900926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900926/محسن-فخری-زادہ-کی-شہادت-ایران-کو-صیہونی-سازشوں-کے-مقابلے-سے-روک-نہیں-سکتی-الفتح-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org