0
Tuesday 1 Dec 2020 06:58

تحفظ ناموس رسالت كا قانون انسانی جانوں كا محافظ ہے، حافظ طاہر اشرفی

تحفظ ناموس رسالت كا قانون انسانی جانوں كا محافظ ہے، حافظ طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت كا قانون انسانی جانوں كا محافظ ہے، اس قانون ميں تبدیلی كا تصور بھی ممكن نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام آسمانی مذاہب پیار اور محبت کا درس دیتے ہیں، اسلام میں جبر کا کوئی تصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، قانون اور آئین کے مطابق سب کو زندگی گزارنی ہے، قانون کی بالا دستی اورامن قائم رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کیلئے قانون برابر ہے۔ طاہر اشرفی کا جبری مذہب کی تبدیلی پر کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ 295 سی کا غلط استعمال نہیں ہوگا، ملک میں مذہب کی جبری تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اپنی ہوس کیلئے کسی کو اسلام کا نام استعمال کرنے نہیں دیں گے، گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں 90 فیصد جبری شادیوں میں ہوس کا عمل دخل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت كا قانون انسانی جانوں كا محافظ ہے، ناموس رسالت كے قانون ميں تبدیلی كا تصور بھی ممكن نہیں، موجودہ حكومت عقيده ختم نبوت وناموس رسالت کی حفاظت کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش