0
Tuesday 1 Dec 2020 07:13

معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عبدالقادر حسن نے اپنے صحافتی سفر کی شروعات بطور سیاسی رپورٹر کی۔ ان کا شمار اپنے دور کے بہترین سیاسی رپورٹرز میں ہوتا تھا۔ رپورٹنگ کے بعد عبدالقادر حسن نے غیر سیاسی باتیں کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا، جسے سیاسی و عوامی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی ملی۔ معروف کالم نگار عبدالقادر حسن  2006ء سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ رہے، ان کا آخری کالم دو روز قبل ایکسپریس میں شائع ہوا۔ ان کے اپنے دور کے معروف سیاستدانوں نوابزادہ نصر اللہ، میاں محمود قصوری اور میاں معراج خالد سے گہرے تعلقات تھے، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو سے بھی اچھے مراسم تھے۔ عبدالقادر حسن کی نماز جنازہ منگل کی صبح نو بجے ڈیفنس کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 900956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش