0
Tuesday 1 Dec 2020 09:37

بی جے پی انتخابات پر اثر انداز ہونیکی کوشش میں ہے، عمران نبی

بی جے پی انتخابات پر اثر انداز ہونیکی کوشش میں ہے، عمران نبی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے بھاجپا نے جو خودساختہ لیڈران بھیجے ہیں وہ اپنے اپنے آبائی علاقوں کے لوگوں کی طرف سے مسترد کئے گئے ہیں اور ان کی اپنے لوگوں میں کوئی ساخت نہیں ہے۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ بھاجپا نے انہی خودساختہ لیڈران کو یہاں بھیج کر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے خلاف زہر افشائی کرنے اور من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کام سونپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کیخلاف زہرافشائی ایک لاحاصل مشق ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام بھاجپا کے اصل عزائم اور ان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار سے تعلق رکھنے والا بھاجپا کا ایک خودساختہ لیڈر آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے جی توڑ کوششوں میں لگا ہوا ہے اور جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی اور کرپشن کی دہائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر اتنے ہی دیانتدار ہیں تو اپنی ریاست، جہاں بھاجپا مخلوط حکومت میں شامل ہیں، کا حال بیان کرکے بھی دکھاتے۔

این سے کے ترجمان نے مذکورہ بھاجپا لیڈر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی سے بہار اور بھاجپا کی حکومت والی ریاستوں سے کافی آگے ہے اور جہاں تک گھوٹالوں کا سوال ہے تو اس میں بھاجپا اور اس کی حکومتوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بنیاد ڈالنے اور یہاں کے عوام کی فارغ البالی اور تعمیر و ترقی کے لئے نیشنل کانفرنس نے جو قربانیاں پیش کیں ہیں اس کے لئے اُنہیں بھاجپا کے خود ساختہ لیڈران کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ این سی کے ترجمان نے کہا کہ بھاجپا یہاں غنڈہ گردی اور سرکاری مشینری کو اپنے اشاروں پر نچا کر ڈی ڈی سی انتخابات پر اثر انداز ہونے کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میونسپل میں میئر کے انتخاب کے وقت جمہوریت اور آئین کی دھجیاں اُڑائیں گئیں اور معزز کارپوریٹروں پر پولیس کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 900965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش