0
Tuesday 1 Dec 2020 10:57

کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے، راہل گاندھی

کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال اور ان کی آواز کو دبا رہی ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہیئے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ راہل گاندھی اور پرینکا وڈرا نے کہا کہ یہ حکومت زبردستی کسانوں کی آواز دبا رہی ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کسان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور جب وہ گونجتی ہے تو اس کی بازگشت پورے ملک میں سنائی دیتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان پر ظلم کیا ہے، پہلے کالے قوانین نافذ کئے پھر کسانوں پر لاٹھیاں چلائیں لیکن وہ یہ بھول گئے کہ جب کسان اپنی آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہورہے استحصال کے خلاف ’’اسپیک اپ فارمز کمپین‘‘ کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کسان قانون کسانوں سے بات کئے بغیر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہرحال میں کسانوں کی بات سننی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 900968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش