0
Tuesday 1 Dec 2020 10:52

پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائیں گے، عثمان بزدار

پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائیں گے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائیں گے۔ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معیاری بس ٹرمینل اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری  دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے، نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔ عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینلز بنائیں گے۔ اجلاس کے دوران عثمان بزدار کی جانب سے  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش