QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی کاظم میثم کی گورنر جی بی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

1 Dec 2020 11:19

ملاقات میں جی بی کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص حلقہ نمبر دو سکردو کی پسماندگی، انفراسٹرکچر کے مسائل، صحت، تعلیم اور دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نومنتخب رکن اسمبلی کاظم میثم نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں جی بی کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص حلقہ نمبر دو سکردو کی پسماندگی، انفراسٹرکچر کے مسائل، صحت، تعلیم اور دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ حلقہ دو جی بی میں محروم ترین حلقہ ہے، اس حلقے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کریگی۔ پانی کی فراہمی سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے جو بھی اعلانات ہوئے ہیں، ان پر عملدرآمد کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے۔ گورنر نے انتخابات میں میثم کاظم کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سید علی رضوی اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 900986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900986/ایم-ڈبلیو-کے-رکن-اسمبلی-کاظم-میثم-کی-گورنر-جی-بی-سے-ملاقات-اہم-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org