QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی ویکسین آنے تک معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا، نور الحق قادری

1 Dec 2020 11:48

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ بھی بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تک نہیں آ جاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ بھی بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 900994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900994/کورونا-وائرس-کی-ویکسین-ا-نے-تک-معمول-کےمطابق-حج-نہیں-ہو-گا-نور-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org