0
Tuesday 1 Dec 2020 11:48

کورونا وائرس کی ویکسین آنے تک معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا، نور الحق قادری

کورونا وائرس کی ویکسین آنے تک معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا، نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تک نہیں آ جاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ بھی بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش