QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز گئی

1 Dec 2020 11:52

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ ساڑھے 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ 67 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46969 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2458 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس سے قبل 15 جولائی کو ایک روز میں کورونا سے 67 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ تجاوز کر گئی ہے اور کل کیسز 4 لاکھ 482 تک جا پہنچے ہیں جب کہ کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 8091 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 900997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900997/پاکستان-میں-کورونا-کیسز-کی-تعداد-4-لاکھ-سے-تجاوز-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org