0
Tuesday 1 Dec 2020 14:02

حکومت کورونا وبا سے بچاؤ و امداد کے وعدے پورے کرے، جماعت اسلامی

حکومت کورونا وبا سے بچاؤ و امداد کے وعدے پورے کرے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور الخدمت سندھ کی طبی خدمات کے حوالے سے قباء آڈیٹوریم کراچی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری، جنرل سیکریٹری محمد شاہد اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کورونا ٹیسٹ، آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا، جبکہ فوری مدد اور رسپانس کیلئے صوبائی جنرل سیکریٹری محمد شاہد کی سربراہی میں چھ رکنی ٹاسک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے، عوام کو ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے، پہلے کی طرح دوسرے لہر میں بھی جماعت اسلامی و الخدمت کے کارکنان عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے۔ محمد حسین محنتی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے بچاؤ و امداد کیلئے جو وعدے کئے تھے، وہ پورے کرے، کورونا مراکز کو دوبارہ فعال کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی تا کشمور الخدمت کے اسپتال اور رضاکار حاضر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش