0
Tuesday 1 Dec 2020 12:50

پشاور اور کمالیہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

پشاور اور کمالیہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور اور کمالیہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے اقدام کرتے ہوئے پشاور میں 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔ پشاور کے کورونا وائرس کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حیات آباد، گلبرک اور یونیورسٹی ٹاؤن بھی شامل ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس کے باعث کیئے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج شام 6 بجے سے ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی اشیاء، ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹور اور تندور کھلے رہیں گے۔ ادھر پنجاب کے شہر کمالیہ کے محلہ اسلام نگر، حسین شاہ اور محلہ چڑھ کو کورونا کیسز کے باعث ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر 8 دسمبر تک سیل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 578 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 36 ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 901015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش