0
Tuesday 1 Dec 2020 18:46

امریکہ نے ایف آئی اے کو سوا 2 ارب امداد دینے کی پیشکش کر دی

امریکہ نے ایف آئی اے کو سوا 2 ارب امداد دینے کی پیشکش کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی تحقیقاتی ادارے ’’ایف آئی اے‘‘ کو امریکہ نے امداد کی پیشکش کر دی۔ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے وہ 2 ارب 25 کروڑ روپے کی مالی معاونت کیلئے تیار ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے ڈرگ اینڈ کرائم نے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا ہے جس میں 2 ارب 25 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے یہ خط ایک ماہ قبل بھجوایا گیا تھا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام امریکی امداد وصول کرنے سے قبل اس کی شرائط پر غور کر رہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ایف آئی اے کو جدید ٹیکنالوجی اور ٹریکرز سمیت دیگر سہولیات کیلئے مالی امداد دینے کا خواہشمند ہے، جس کے بعد ایف آئی اے کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 901056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش