0
Tuesday 1 Dec 2020 19:14

کورونا کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 16 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 16 مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدت اختیار کرنے لگی۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے زندگیوں کے 16 چراغ گل کر دیئے جبکہ 219 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت کورونا کے 286 مریض داخل ہیں جن میں 107 آئی سی یو اور 25 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کورونا کے پنجاب بھر میں 543 نئے کیسز اور 45 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور 286 مریض کورونا وارڈز میں داخل ہیں، جن میں سے 107 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز اور 25 مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔ کورونا کے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 19 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 3 ہزار 36 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں سے 1 ہزار 211 اموات اور 58 ہزار 784 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی پنجاب میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ 98 ہزار 601 مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش