0
Tuesday 1 Dec 2020 19:25

ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے میں شاہ اویس نورانی کیساتھ ’’ہاتھ‘‘ ہوگیا

ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے میں شاہ اویس نورانی کیساتھ ’’ہاتھ‘‘ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں گذشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ تھا، جس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی سابق صدر آصف علی زرداری کی دختر آصفہ بھٹو نے کی جبکہ نواز شریف کی طرف سے ان کی دختر مریم نواز جلسے میں شریک ہوئیں۔ جے یو آئی کی جانب سے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا جبکہ جے یو پی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کو دعوت دی گئی تھی۔ تمام قیادت سٹیج پر موجود تھی، تاہم پی ڈی ایم کے پرائیویٹ سکیورٹی والوں نے شاہ اویس نورانی کو سٹیج پر ہی نہیں جانے دیا۔

سٹیج سے خطاب کیلئے مسلسل ان کا نام پکارا جاتا رہا لیکن سکیورٹی والوں نے انہیں کنٹینر پر جانے کی اجازت ہی نہیں دی۔ اس سبکی پر شاہ اویس نورانی سیخ پا ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ”جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوس گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔ انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام رہنماء سکیورٹی رسک پر ہیں، صرف پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی سکیورٹی اہم نہیں۔ یہ طرز عمل شدید قابل افسوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 901060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش