0
Tuesday 1 Dec 2020 19:25
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 اموات

جنوبی وزیرستان، کورونا کیسز میں شدت، 24 گھنٹوں میں 10 مثبت کیس

جنوبی وزیرستان، کورونا کیسز میں شدت، 24 گھنٹوں میں 10 مثبت کیس
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر زین العابدین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث اب تک ضلع بھر میں 94 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ان میں سے 10 کیسز صرف آخری چوبیس گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر ذین العابدین کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں مسلسل اور بتدریج اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ 94 میں سے 10 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ چند کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر ذین العابدین کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد طلباء کی ہے جبکہ تمام متاثرین کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے، عوام احتیاط سے کام لیں اور کورونا کے حوالے سے لازماً احتیاطی تدابیر پہ عمل کریں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جو کہ گزشتہ ساڑھے چار ماہ میں ایک دن کے اندر ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 49 ہزار 779 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 901061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش