0
Tuesday 1 Dec 2020 20:39

مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت، نیب نے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت، نیب نے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  خیبر پختونخوا نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا ہے۔ گل اصغر اور نور اصغر 10 دسمبر کو نیب میں پیش ہوں گے۔ گل اصغر اور نور اصغر کی طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی۔ نیب نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 10 دسمبر صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے قریب ساتھیوں سے نیب کمبائن انویسٹی گشن ٹیم سوالات کرے گی۔ خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی بقا کیلئے نیب کو استعمال کر رہی ہے، اپوزیشن رفتار کو تیز کرتی ہے تو نیب بھی حرکت میں آجاتی ہے۔ نیب کے پی نے 10 دسمبر کو گل اصغر اور نور اصغر بلایا کو ہے جہاں ان سے سوالات پوچھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 901075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش