0
Tuesday 1 Dec 2020 21:03

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں کورونا کی دوسری لہر پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں کورونا کی دوسری لہر پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں کورونا کی دوسری لہر پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے سے جیلوں میں جگہ بھی تنگ پڑی گئی ہے۔ جیل حکام کی بھرپور کوششوں اور انتظامات کے باوجود صورتحال بے قابو ہوگئی ہے، گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کے باعث کورونا خطرات سنگین ہوگئے ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر وزارت صحت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض قیدیوں میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں، اگر فوری طور پر ان قیدیوں کا علاج معالجہ نہ کیا گیا تو قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیل سٹاف کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہونگے۔ قیدیوں نے رضا کارانہ طور پر سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ایک دوسرے سے ملنا جلنا بھی کم کر دیا ہے، جبکہ جیل حکام نے گنجائش سے زائد قیدیوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ملک میں کورونا پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے اس لئے ممکنہ اقدامات کرنے ہونگے، جیلوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کو بھی زیادہ وقت قیدیوں کو دیکر خطرات پر قابو پانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش