QR CodeQR Code

سینیٹر میاں عتیق شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

1 Dec 2020 22:46

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا سے متاثرہ سینیٹر میاں عتیق کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹر میاں عتیق شیخ سے ان کی طبیعت دریافت کی۔ میاں عتیق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر میاں عتیق شیخ نے نجی اسپتال میں طبی معائنہ کرایا، جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کے مکمل چیک اپ کے بعد سینیٹر میاں عتیق شیخ کی حالت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں گھر پر قرنطینہ کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا سے متاثرہ سینیٹر میاں عتیق کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹر میاں عتیق شیخ سے ان کی طبیعت دریافت کی، میاں عتیق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، کورونا کا واحد علاج احتیاط ہے جسے اپنانا قومی ذمہ داری بن گئی ہے، اس موقع پر ایم کیو ایم سینیٹر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 901096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901096/سینیٹر-میاں-عتیق-شیخ-کا-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org