QR CodeQR Code

علامہ حمید امامی کی مولانا محمد شعیب کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

1 Dec 2020 22:58

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر نے مولانا شعیب کیساتھ ملاقات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا محمد شعیب کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ سید قیصر عباس الحسینی بھی موجود تھے۔ علامہ حمید امامی نے مولانا شعیب کیساتھ ملاقات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا محمد شعیب کی اہلیہ گذشتہ دنوں انتقال کرگئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 901101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901101/علامہ-حمید-امامی-کی-مولانا-محمد-شعیب-اہلیہ-کے-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org