0
Wednesday 2 Dec 2020 00:10

ملتان، پی ڈی ایم جلسے کے آفٹر شاکس آنا شروع، پی ڈی ایم کے 60 قائدین پر نامزد مقدمہ درج 

ملتان، پی ڈی ایم جلسے کے آفٹر شاکس آنا شروع، پی ڈی ایم کے 60 قائدین پر نامزد مقدمہ درج 
اسلام ٹائمز۔ ملتان انتظامیہ نے پی ڈی ایم کی طرف سے ملتان میں گزشتہ روز جلسہ کرنے کے جرم میں تھانہ پرانی کوتوالی میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں 16 ایم پی او، ساونڈ ایکٹ اور کرونا کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں، پی ڈی ایم کے رہنماوں سید عبدالقادر گیلانی، علی موسی گیلانی، علی حیدر گیلانی، رانا سجاد احمد، نذیر کاٹھیا، ملک ارشد راں، سابق ایم پی اے عثمان بھٹی، شکیل لابر، راو ساجد علی، منظور قادر قادری، چوہدری یسین، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو، ضلعی صدر مسلم لیگ بلال بٹ، رانا شاہدالحسن، ساجد علی، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے شاہد محمود خاں، عامر سعید انصاری، طارق عبداللہ، عبدالوحید آرائیں، محمد علی کھوکھر، منوراحسان قریشی، رانا شاہدالحسن، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا نقیب اللہ کاکڑ، مولانا ایاز الحق قاسمی، مولانا عبدالحمید توحیدی، خواجہ مدثر محمود، زاہد مقصود قریشی، جمشید اجمل، مولانا ابوبکر عثمان سمیت سینکڑوں نامعلو، رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 901122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش