QR CodeQR Code

حکومت ضم شدہ اضلاع کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اقبال وزیر

2 Dec 2020 00:25

میرانشاہ میں عوامی خدمات مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی وزیر نےکہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام ایک عرصے سے سخت حالات سے دوچار ہیں اس لئے موجودہ حکومت نے ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آباد کاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ حکومت ضم شدہ اضلاع کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فوری اور آسان فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کابینہ کے تمام اراکین کو ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں عوامی خدمات مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام ایک عرصے سے سخت حالات سے دوچار ہیں اس لئے موجودہ حکومت نے ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے تاکہ اس پسماندہ خطے کے عوام کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جا سکے اور جدید دور کی تمام تر سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 901129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901129/حکومت-ضم-شدہ-اضلاع-کے-عوام-کو-بنیادی-ضروریات-کی-فراہمی-کیلئے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لا-رہی-ہے-اقبال-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org