0
Wednesday 2 Dec 2020 00:30

ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران ہونیوالی آتشزدگی کا مقدمہ لیگی رہنما پر درج 

ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران ہونیوالی آتشزدگی کا مقدمہ لیگی رہنما پر درج 
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے تھانہ پرانی کوتوالی میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ(ن) شاہد محمود خان کے خلاف آتش بازی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، آتش بازی کا مقدمہ 150 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ گودام مالک اویس شیخ کی مدعیت میں درج کیا گیا، گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے ریلی نکالی گئی تھی، آتش بازی کے باعث آگ لگنے سے گتے کے گودام میں آگ لگ گئی تھی، مدعی کے مطابق آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز جب پی ڈی ایم کے جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف خطاب کررہی تھی اُس وقت پاس میں موجود گتے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہوگئے، ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 901134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش