0
Wednesday 2 Dec 2020 00:40

بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف

بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضرورت مند سکھ یاتریوں کو یاترا کروانے کے لئے فنڈز جاری کئے تھے تاکہ وہ باآسانی سفر کر سکیں۔ ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ تقریبات میں شرکت کے لئے پشاور انتظامیہ نے ضرورت مند مقامی سکھوں کو  پہنچانے کے لئے خصوصی انتظام کر رکھا تھا۔ پشاور کے ایم پی اے ملک واجد کی جانب سے بابا گرو نانک کے جنم دن کو منانے کے لئے سفری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز جاری کئے گئے۔ اس رقم سے صرف ضرورت مندوں کو ہی یاترا پر لے جایا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک پد مندر نے مبینہ طور پر اپنے خاندان کو نوازا اور زیارت میں سکھ ضرورت مندوں کو نظر انداز کر دیا۔ گاڑی کے مالک نے پشاور کی سکھ صحافی منمیت کور پر بھی اثر و رسوخ سے کام لیتے ہوئے مداخلت کا الزام لگایا۔
خبر کا کوڈ : 901136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش