0
Wednesday 2 Dec 2020 00:54

کورونا ویکسین آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی تک پاکستان میں دستیاب ہوگی، فیصل سلطان

کورونا ویکسین آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی تک پاکستان میں دستیاب ہوگی، فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی تک پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کابینہ کے سامنے ویکسین کے حصول کا طریقہ کار رکھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین پہلے کن لوگوں کو دی جائے گی جبکہ کرونا علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی قیمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے مخصوص دوا مختلف صورتوں میں مریضوں کو استعمال کروائی جارہی ہے، جس کی پاکستان میں قیمت 9 ہزار روپے تھی البتہ آج اُس کی قیمت کو چار ہزار روپے کم کردیا گیا، جس کے بعد اب وہ دوا 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ویکسن کون سی لینی ہے؟ اس کے معیار اور شرائط پر بھی بات ہوئی، ویکسین کے حصول کے لیے 150 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے، معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین اولین بنیادوں پر فرنٹ لائن پر موجود طبی عملے کو دی جائے گی جبکہ بڑی عمر کے افراد دوسری ترجیح ہیں، اسی طرح تیسرے فیز میں عام شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے حصول کے انتظامات کو شفاف رکھنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل جارہی ہے، جو ہر چیز کا تعین کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 901139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش