QR CodeQR Code

پاکستان نے کورونا وبا کی روک تھام کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

2 Dec 2020 01:00

بین الاقوامی ادارے بلوم برگ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ ریزیلیئنس یا کووڈ کی مزاحمت کے عنوان سے 54 ممالک کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی ان ممالک کی جانب سے وبا کو مؤثر انداز میں قابو کرنے کے اقدامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارے کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے جاری کردہ ممالک کی درجہ بندی میں بھارت ایشیا میں سب سے پیچھے رہ گیا۔ بین الاقوامی ادارے بلوم برگ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ ریزیلیئنس یا کووڈ کی مزاحمت کے عنوان سے 54 ممالک کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی ان ممالک کی جانب سے وبا کو مؤثر انداز میں قابو کرنے کے اقدامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان 54 ممالک میں 27 ویں نمبر پر رہا جب کہ بھارت فہرست میں شامل 12 ایشیائی ممالک میں سب سے پیچھے رہا اور درجہ بندی میں اسے 34 واں نمبر دیا گیا۔

بین الاقوامی ادارے کے مطابق اس درجہ بندی میں بنیادی طور پر یہ پیمانہ رکھا گیا تھا کہ کس ملک نے کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو کم سے کم متاثر کرکے وبا کے قابو کرنے لیے اقدامات کیے۔ درجہ بندی کے لیے 200 ارب ڈالر کی 53 معیشتوں کا سروے کیا گیا۔ جس میں وائرس کے کیسز کی تعداد ، شرح اموات، ٹیسٹینگ کی صلاحیت، ویکسین کی فراہمی کے معاہدے، مقامی صحت عامہ کے نظام کی کارکردگی، معیشت اور شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر لاک ڈاؤن کے اثرات کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 901140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901140/پاکستان-نے-کورونا-وبا-کی-روک-تھام-عالمی-درجہ-بندی-میں-بھارت-کو-پیچھے-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org