0
Wednesday 2 Dec 2020 01:17

سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے سینیئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر اور سعودی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ خیال رہے رواں برس اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا، تاہم اس کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے معاہدہ ہونا ضروری تھا۔

امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینیئر ایڈوائزر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی ایوی برکوویز اور برائن ہک نے سعودی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران سب سے پہلے اسی معاملے کو اٹھایا اور اسے خوش اسلوبی سے حل کرلیا۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی فضائی حدود سے متعلق ہونے والے معاہدے کے بعد اسرائیلی ایئرلائنز کی پہلی تجارتی پرواز متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 901145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش