QR CodeQR Code

ملتان میں جس نے قانون کو للکارا، اس کیخلاف مقدمہ درج ہوا، فردوس عاشق

2 Dec 2020 10:42

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ ملتان میں پولیس کے روکنے پر کارکنوں نے ڈنڈے برسانا تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان میں جس نے قانون کو للکارا، اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ معصوم شہری اپوزیشن کی خواہشات کی بھینٹ چڑھ جائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ ملتان میں پولیس کے روکنے پر کارکنوں نے ڈنڈے برسانا تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فراخدلی اور فہم و فراست سے کام لیا اور آئینی سہولت کاری کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ناصرف مزدور عام شہری بھی مستفید ہو سکیں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ کو حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 901171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901171/ملتان-میں-جس-نے-قانون-کو-للکارا-اس-کیخلاف-مقدمہ-درج-ہوا-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org