QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا

2 Dec 2020 10:50

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 25 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں، تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی بھی جاں بحق ملازم کو شہدا پیکیچ نہیں دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔ خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پراونشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فاروق کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاورکے نارتھ ویسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر فاروق کو حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹر فاروق بنوں کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 25 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں، صوبہ میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے 40 ملازمین کورونا سے متاثر ہونے کے بعد جان سے گئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی بھی جاں بحق ملازم کو شہدا پیکیچ نہیں دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 901172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901172/خیبر-پختونخوا-میں-ایک-اور-ڈاکٹر-کورونا-وائرس-سے-جان-کی-بازی-ہار-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org