0
Wednesday 2 Dec 2020 10:54

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا، چودھری سرور

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات، گورنر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا، جبکہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ایک پیج پر ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوج نے کشمیریوں کا امن و سکون برباد کر دیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مودی کشمیریوں کی زمین چھین کر ہندووں کو آباد کر رہا ہے، نریندر مودی اور بھارتی افواج دہشتگرد ہیں، دنیا ان کی دہشتگردی کا  نوٹس لے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ثابت کر رہے ہیں وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں، کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر یورپی اراکین پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خاں کا کہنا تھا کہ بیگناہ معصوم کشمیریوں کا قتل عام اب بند ہونا چاہیے، آزادی ان کا حق ہے، 22 کروڑ پاکستانی ہر لمحہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش