QR CodeQR Code

حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریاں شروع کر دیں، مریم اورنگزیب

2 Dec 2020 10:59

ترجمان پی ایم ایل نواز نے اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے آیندہ جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مقامی قیادت کا اہم اجلاس آج 11 بجے ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے آیندہ جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مقامی قیادت کا اہم اجلاس آج 11 بجے ہو گا، لاہور کا جلسہ ووٹ چور حکومت کے خلاف عوام کے فیصلہ کن ردعمل کا آغاز ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  اجلاس لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہو گا،  اجلاس میں جے یو آئی ف کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حاجی عزیزالرحمٰن چن، اے این پی کے امیر بہادر ہوتی،  نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر بھی شریک ہوں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی صوبائی اور مقامی قیادت شریک ہو گی،  اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق مشاورت ہو گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لے گا اور  حکومت کی ممکنہ رکاوٹوں اور ان کے مقابلے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 901175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901175/حکومت-کیخلاف-فیصلہ-کن-مرحلے-کی-تیاریاں-شروع-کر-دیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org