0
Wednesday 2 Dec 2020 11:19

عمران خان آج گلگت بلتستان جائیں گے

عمران خان آج گلگت بلتستان جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا آج گلگت بلتستان جانے کا پروگرام ہے، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے، عمران خان نئے نیشنل پارکس کا افتتاح بھی کریں گے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت کی 14 اراکین پر مشتمل کابینہ کی منظوری دے دی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان آج کابینہ سے حلف لیں گے۔ عمران خان آج کابینہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ راجہ زکریا اور عبیداللہ بیگ کو سینیئر وزیر کا درجہ دیدیا گیا۔ راجا زکریا کو جنگلات وائلڈ لائف ماحولیات مقرر کیا گیا۔

فتح اللہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات مقرر کیا گیا جبکہ حاجی عبدالحمید کو لوکل گورنمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔ مشتاق حسین کو واٹر اینڈ پاور کی منسٹری مل گئی، راجا اعظم کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا، حاجی شاہ بیگ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکوٰۃ عشر بنا دیا گیا۔ شمس الحق لون اور سید سہیل عباس مشیر برائے وزیراعلیٰ مقرر کر دیئے گئے۔ الیاس صدیقی، محبوب علی خان، حیدر خان وزیراعلیٰ کے معاونین ہوں گے۔ نوشاد عالم اور شمس الدین وزیر کوارڈینٹر مقرر جبکہ صوبائی وزیر قانون کی اضافی ذمہ داری وزیراعلیٰ کے پاس موجود رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 901178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش