QR CodeQR Code

جماعت الدعوۃ کے رہنماوں نے سوالنامے کے جوابات عدالت میں جمع کروا دیئے گئے

2 Dec 2020 11:57

حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے وکیل کی جانب سے مقدمہ نمبر 27/19، 40/19 اور 42/19 کا جواب داخل کروایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور میں جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کے وکیل نے تین مزید مقدمات میں حتمی بیان کیلئے دئیے گئے سوالنامہ کا جواب داخل کروا دیا۔ حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے وکیل کی جانب سے مقدمہ نمبر 27/19، 40/19 اور 42/19 کا جواب داخل کروایا گیا۔ یہ مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج کئے گئے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مختلف مقدمات کی سماعت 2 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو بھی پیش کیا گیا۔ مذکورہ عدالت نے بھی کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کی ہے۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف کئی مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں شہادتوں اور جرح کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 901184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901184/جماعت-الدعوۃ-کے-رہنماوں-نے-سوالنامے-جوابات-عدالت-میں-جمع-کروا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org