QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائیگی، نوشین حامد

2 Dec 2020 12:06

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھے کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھے کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ وباء کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی، اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔ نوشین حامد کا مزید کہنا ہے کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی، وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں 2 ہزار 500 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 901189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901189/کورونا-وائرس-کی-ویکسین-عوام-کو-مفت-فراہم-جائیگی-نوشین-حامد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org